راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق وزیراعلی پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت کاشتکاروں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ اس ضمن میں ایسے کاشتکار جو ایک ایکڑ سے 50 ایکڑ تک زرعی اراضی کے مالکان ہیں وہ اس سکیم کے تحت اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ اس سکیم کے تحت کاشتکاروں کو 50 تا 85 ہارس پاور ٹریکٹرز سبسڈی پر فراہم کیے جائیں گے۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے بتایا کہ اس سے قبل ایسی بڑی سکیم تاریخ میں شروع نہیں کی گئی جس میں فی ٹریکٹر 10 لاکھ روپے تک کاشتکاروں کو سبسڈی دی جا رہی ہو۔ حکومت پنجاب نے وزیراعلی پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے لیے 30 ارب روپے کی رقم مختص کی ہے اور پہلے فیز میں 9500 گرین ٹریکٹرز کاشتکاروں کو بذریعہ شفاف قراندازی فراہم کیے جائیں گے۔
وزیراعلی پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت کاشتکاروں کی رجسٹریشن جاری
Sep 25, 2024