لاہور (نیوز رپورٹر) ملک کا نظام بہتر بنانے کیلئے ’’ٹیکس پیئر‘‘کو عزت دینا ہو گی، بطور وفاقی ٹیکس محتسب ٹیکس پیئر کو سہولت دینا ہی میرا مشن ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ (ستارہ امتیاز / ہلال امتیاز) نے پاکستان پینٹ اینڈکنسٹرکشن کیمیکلز ایکسپو 2024ء کے ’’گالا ڈنر‘‘میں صدارتی کلمات ادا کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا میری کوشش رہی ہے کہ جن کو ٹیکس ادائیگی میں مشکلات پیش ہیں انہیں دور کروں تاکہ آپ کی ایکسپورٹ مزید بڑھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس محتسب تاجروں اور صنعت کاروں کے پرانے کیسز ایف بی آر سے حل کرواتا ہے۔ اس 3روزہ نمائش میں حصہ لینے والوں کو ڈاکٹر آصف محمود جاہ کے ہاتھوں شیلڈز بھی دی گئیں۔ ایسوسی ایشن کے سراج الدین نے کہا برآمدات بڑھانے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔حکومت بھی ہماری مشکلات کم کرے۔ محمد یوسف نے کہا اگرٹیکس شرح کم ہو جائے تو شاہد بہتری آجائے۔کامران عابد نے کہا ہمارا یہ ایونٹ کامیاب رہاآج یہاں چین سے بھی لوگ وقت نکال کر آئے ہیں۔تین روزہ پینٹ کنسٹرکشن کیمیکلز ایکسپو میں ایف ٹی او کے سٹال پر آنے والوں کو بروشر بھی دیا گیا اور ٹیکس سے متعلقہ شکایات کے ازالہ بارے معلومات فراہم کیں۔
ٹیکس پیئرکو سہولت،عزت دینا مشن‘مشکلات دور کرینگے:وفاقی ٹیکس محتسب
Sep 25, 2024