دیہی علاقوں میں اوور لوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کیخلاف سپیشل سکواڈ قائم 

Sep 25, 2024

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )وزیر اعلی پنجاب کے ویژن "محفوظ پنجاب "کے تحت چیف  ٹریفک آفیسرراولپنڈی نے سٹی ٹریفک پولیس اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کے مشترکہ تعاون سے دیہی علاقوں میں اوور لوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کیخلاف سپیشل سکواڈ قائم کر دیا گیا ہے ۔سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے ایک سینئر ٹریفک وارڈن کو اس سکواڈ کا انچارج مقرر کر دیا۔ سی ٹی او راولپنڈی نے اس بارے میں بتایا کہ دیہی علاقوں کی مختلف شاہراہوں پر اوورلوڈنگ سے متعلق متعددشکایات موصول ہونے پر مشترکہ سپیشل اسکواڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ، جس کا مقصد اوور لوڈنگ کے خلاف قانونی کاروائی کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفیکیٹس، ڈرائیونگ لائسنس اور روٹ پرمٹس کی بھی چیکنگ کرنا ہے تاکہ حادثات سے بچائو اور عوام الناس کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ شاہراہوں کومحفوظ بنایا جا سکے اور دیہی علاقوں میں ٹریفک قوانین کے نفاذکوبھی یقینی بنایا جا سکے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اسکواڈ بالخصوص کہوٹہ اور کلر سیداں روڈ پر اوور لوڈنگ کیخلاف کاروائی کرے گا 

مزیدخبریں