معیاری تعلیم کیساتھ اچھی تربیت بھی وقت کا تقاضاہے،سردار سکندر حیات

Sep 25, 2024

باہتر (نامہ نگار) صوبائی وزیر تعلیم سردار سکندر حیات نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی تربیت بھی وقت کا تقاضا،ہمیں ایسے قابل فخر اساتذہ کی اشدضرورت ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعلیم نے ضلع اٹک کی تحصیل فتح جنگ کے مرکز گلیال کے ایلیمنٹری سکول گلیال کے معلم آفتاب احمد کو ان کی فرض شناسی،محنت اورسب سے بڑھ کر تعلیم و تربیت پر ہمہ وقت جہد مسلسل پر اعزازی شیڈ دیتے ہوئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے مذکورہ معلم آفتاب احمد  کی طرف سے بچوں کودرس وتدریس کی بہترین خدمات سرانجام دینے پرنہ صرف تعریف کی بلکہ مذید کہا کہ استاد قوم کا سرمایہ ہیں اور  اچھیاستاد کاہرجگہ اعلی مقام ہوتا ہیانہوں نے کہا کہ ہم  بہترین اساتذہ کی قدر کرتے ہیں اورایسے اساتذہ کو ہم آیندہ بھی عزت وتکریم کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے انعامات دے کر آن کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔

مزیدخبریں