پی ٹی آئی کے راولپنڈی اور میانوالی جلسے بھی ناکامی سے دو چار ہونگے،جہانگیر خانزادہ 

حضرو (نمائندہ نوائے وقت  ) ممبرمانیٹرنگ کمیٹی وزیر اعلیٰ پنجاب جہانگیر خانزادہ نے کہاہے کہ لاہور میں ناکام جلسہ کے بعد تحریک انصاف کی قیادت کے ہوش اڑ چکے ہیں راولپنڈی اور میانوالی کے جلسے بھی ناکامی سے دو چار ہونگے پنجاب کی عوام نے دیکھ لیا ہے کہ ان کی خدمت بہتر انداز میں کون کر سکتے ہیں ان کی ساڑھے تین سالہ حکومت اور مسلم لیگ (ن) کی چند ماہ کی حکومت میں زمین آسمان کا فرق ہے مریم نواز شریف نے جس طرح پنجاب کے عوام کی خدمت کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ای پیپر دی نیشن