ڈرائیونگ لائسنس،ڈاکٹر کی فیس 100سے بڑھا کر 500 روپے کر دی گئی

Sep 25, 2024

اٹک (نامہ نگار ) ڈرائیونگ لائسنس کے خواہش مند اٹک کے شہریوں کی سہولت کے لیے اٹک پولیس نے درخواست گزاروں کے میڈیکل فارم کی تصدیق کے لیے اٹک ڈائیونگ لائسنس آفس 15 اٹک اور ٹریفک آفس میں ڈاکٹر کی موجودگی یقینی بنا رکھی ہے جس کی تصدیق کے لیے کچھ عرصہ قبل 100 روپے فی کس کے حساب سے وصول کیے جا رہے تھے جو نا معلوم وجوہات کی بنا پر بڑھا کر 500 روپے کر دیے گئے ہیں ، ڈرائیونگ لائسنس کے خواہشمند درجنوں افراد نے اس اضافہ کو ظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ چند قدم کے فاصلہ پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک موجود ہے جہاں یہ سہولت مفت حاصل کی جا سکتی ہے  شہر یو ں نے ڈسڑکٹ پولیس آفیسر ڈا کٹر سردار غیاث گل خان اور دیگر حکام سے اپیل کی ہے کہ خدا را اس لوٹ مار کا نوٹس لیں اور اس ناجائز وصولی کو ختم کروائیں، ایک ٹریفک پولیس اہلکار نے بتایا کہ یقینا یہ فیس زیادہ ہے لیکن ہم حکام بالا کے آرڈر پر عمل کرنے کے پابند ہیں ۔ 

مزیدخبریں