گوجرخان(نامہ نگار) جمعیت علمائے اسلام گوجرخان کے امیر مولانا قاری محمد ریاض عثمانی کاشمیری،جنرل سیکرٹری مولانا صدیق الرحمن سید نور محمد شاہ حافظ شاہد احمد مفتی فیض محمد عزیز مولانا انعام الرحمن نے اپنی پریس ریلیز میں کہاہے کہ حافظ ثاقب شہید کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے، بابر سلطان کے ہاتھوں مظلوم اور بے گناہ جمعیت علمائے اسلام کے متحرک کارکن حافظ ثاقب کوبے دردی سے قتل کردیا گیا جس کی شدید مذمت کرتے ہیں حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزادی جائے قاتل گورنر ہائوس میں پناہ لئے ہوئے ہیں ہم وزیراعلیٰ مریم نواز اور بلاول بھٹو سے مطالبہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ جمعرات تک قاتل گرفتار نہ ہوے تو قائد جمعیت کے حکم کے مطابق ہم اپنے مظلوم کارکن کو انصاف دلانے کیلے شہید کے ورثاکیساتھ انصاف کے حصول تک کھڑے رہیں گے۔
حافظ ثاقب شہید کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے،ریاض عثمانی کاشمیری
Sep 25, 2024