وزیر اعلی کے روزانہ کی بنیاد پر چیک اینڈ بیلنس کے سبب اداروں میں بہتری آرہی،ملک نذیر

Sep 25, 2024

کلرکہار(نامہ نگار ) و مسلم لیگ ن کے راہنما اور معروف ٹرانسپورٹر ملک نذیر احمد خان نیازی نے کلرکہار میں صحافیوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے پی ٹی آئی کے دور میں سخت پریشانی کا سامنا کیا ہے لیکن اب وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کی انتھک محنت اور کاوش سے عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر محکموں کی کارکردگی چیک کر رہی ہیں جس کے سبب ہر محکمہ کی کارکردگی بہترہور ہی ہے ان کی وجہ سے عوام کو ریلیف مہیا ہو رہا ہے ۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ عوام دوست جو سکیمیں حکومت پنجاب نے شروع کر رکھی ہے جلد اس کے ثمرات بھی عوام کو ملنے شروع ہو جائیں گے۔اس موقع پر ملک عون نیاز ی ،ملک رحمن بھی موجود تھے ۔     

مزیدخبریں