مری(بیورو رپورٹ)جمعیت علما اسلام مری نے چار یوسیز میں باڈیوں کی تشکیل اور مختلف سماجی ونگز کا روڈ میپ طے کرلیا،جے یو آئی تحصیل مری کے امیر قاری راشد نواز عباسی کی سربراہی میں جنرل سیکرٹری جے یو آئی تحصیل مری مولانا فرید احمد عباسی، مفتی ظفرالاسلام سیفی اور طاھر محمود عباسی پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی،امیر محترم جے یو آئی ضلع مری مولانا قاری سیف اللہ سیفی اور جنرل سیکرٹری جے یو آئی ضلع مری ندیم اخلاص عباسی نے اقدام کو لائق قدر قرار دے دیا، امیر جے یو آئی تحصیل مری قاری راشد نواز عباسی نے اپنی سربراہی میں ایک فعال کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی اکتوبر کے پہلے عشرے تک یوسیز میں باڈیوں کو تشکیل اور مختلف ونگز کو قائم کرے گی ۔
جمعیت علما اسلام مری نے چار یوسیز میںتنظیم سازی مکمل کرلی
Sep 25, 2024