کوہسار یونیورسٹی میں صنفی  حساسیت کے موضوع پر سیمینار 

مری(بیورو رپورٹ)کوہسار یونیورسٹی مری میں گذشتہ روزصنفی حساسیت، خواتین کو بااختیار بنانے اور آگاہی مہمات کے موضوع پر ایک اہم سیمینار منعقد ہواجس کا مقصد صنفی مساوات کو فروغ دینا اور خواتین کے حقوق کے بارے میں شعور بیدار کرنا تھا،آغاز لیکچرار عامر کی تلاوت اور محمد صائم کی نعت سے ہوا،سیمینار میں وزارت انسانی حقوق کے ڈائریکٹر (ایچ آر) شہزاد احمد خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہیم احمداور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید حبیب علی بخاری،پروفیسر ڈاکٹر رملا، ڈاکٹر عبدالصمد، ڈاکٹر سمیرا، شعبہ سوشیالوجی کے سربراہ ڈاکٹر محمد ابراہیم، لیکچرار محمد وقاص، مس نازش اور سید منصور حسین شاہ نے شرکت کی،مقررین نے صنفی تعصبات کے خاتمے اور صنفی مساوات کے فروغ کے لیے مسلسل آگاہی مہمات کی ضرورت پر زور دیا۔  

ای پیپر دی نیشن