پنڈی سرہال گاؤں میں بااثر افراد نے مظلوم خاندان کا جینا حرام کر دیا

مٹھیال(نامہ نگار)تھانہ بسال کی حدود پنڈی سرہال گاؤں میں بااثر افراد نے مظلوم خاندان کا جینا حرام کر دیا خاتون کوطلاق دینے کے بعد ان کے بھائیوں کے خلاف مبینہ اغوا، جھگڑے اور ڈکیتی کی ایف آئی آرز درج کروادیں متاثرہ خاندان کا پریس کانفرنس میں مؤقف وزیراعظم پاکستان، وزیراعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، آرپی او راولپنڈی اور ڈی پی او اٹک سے داد رسی کی اپیل تفصیلات کے مطابق  اٹک کے گاں پنڈی سرہال کی رہائشی خاتون مسما ش، ز، نے اپنے بھائی امجد خان اور والدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چند ماہ قبل مجھے شوہر نے طلاق دے دی طلاق کے بعدمیں اپنے والدین کے گھر آ گئی میرے سابق شوہر نے ہماریخاندان کا جینا حرام کر دیا ہے میرے بھائیوں کے خلاف اغوا، جھگڑے اور  ڈکیتی کی تین مختلف ایف ائی آرز تھانہ بسال میں درج کروا دیں ہم انصاف کے لیے در بدرکی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور پولیس کی جانب سے ایف آئی آرز کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہامتاثرہ خاندان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان، وزیراعلی پنجاب مریم نواز، آئی جی پنجاب اور ڈی پی او اٹک سے انصاف اور داد رسی کی اپیل کرتے ہوئے مقامی پولیس کی جانب سے جھوٹے اور من گھڑت مقدمات کے سلسلے کو ختم کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن