چوری کے الزام میں گرفتار ملزم سے لاکھوں کی17مسروقہ بکریاں برآمد

Sep 25, 2024

کلر سیداں (نامہ نگار)کلر سیداں پولیس کے اے ایس آئی محمد شفاعت نے بکریاں چوری کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم علی رضا سے دوران جسمانی ریمانڈ لاکھوں روپے مالیت کی17مسروقہ بکریاں برآمد کر کے درست طور پر سات مختلف مالکان کے حوالے کر دیں اور ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادھرسب ڈویڑن آفیسر آئیسکوسب ڈویڑن کلر سیداں نے ڈیٹکشن سٹاف کے ہمراہ بجلی چوری کیخلاف چلائی گئی مہم کے دوران تین  صارفین آصف بیگ،شہزاد اورسعید کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر وا دیئے، ایس ڈی او کے مطابق ملزمان مین ٹرمینل سے ڈائریکٹ بجلی چوری کرتے ہوئے موقع پر رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔

مزیدخبریں