حصال، گھر کی بیٹھک میں سوئے پراپرٹی ڈیلر کو نا معلوم ملزمان نے قتل کر ڈالا

جاتلی(نامہ نگار )تھانہ جاتلی کی حدود میں گاؤں حصال میں پراپرٹی ڈیلر کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر نا معلوم قاتل قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار مقتول اپنی بیٹھک میں سو رہا تھا مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج مدعی مقدمہ یاسر مرزا نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات میرا بھائی راجہ شکیل مرزا ولد خان مرزا عمر 48سال اپنی بیٹھک میں سو رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر قتل کر دیا اور قاتل موقع سے فرار ہو گئے ،جاتلی پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور موقع سے شوائد اکٹھے کرنے کے بعد پولیس نے زیر دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن