کلرکہار(نامہ نگار ) شہریوں کے ایک وفد نے کلرکہار پریس کلب صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کلرکہار تحصیل کی آبادی لاکھوں نفوس پر مشتمل ہے اور آئے دن ان کو ایمرجنسی میں ہسپتال آتے ہیں اس کے علاوہ سالٹ رینج پر آئے دن سیریس نوعیت کے حادثات رونما ہوتے ہیں ان کو فوری طورپر کلرکہار کے ہسپتالوں میں لایا جاتا ہے بیشتر مریضوں کو خون کی اشد ضرورت ہوتی ہے ان کا مذید کہنا تھا کہ کلرکہار میں خون عطیہ کرنے والے نوجوانوں کی کمی نہ ہے لیکن بلڈ بنک نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنا خون عطیہ نہیں کر سکتے ہیں لہذا ہماری وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز ،سیکرٹری ہیلتھ سے کلرکہار میں بلڈ بنک قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔