تجاوزات کے خاتمہ کی آڑ میں ایس ایچ او نے عوام کو تگنی کا ناچ نچا دیا 

بوچھال کلاں(نامہ نگار) علاقہ ونہار کے معروف تجارتی مرکز میانی اڈا پر تھانہ کلر کہار کے ایس ایچ او بدر منیر نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ چڑھائی کی وہاں پر سڑک پر کھڑے رکشوں کی دوڑیں لگا دیں افغانیوں کی ریڑھیاں بدستور قائم رہیں اور سڑک کے گولء کے ساتھ وہ لوگ جو ہوٹلوں میں کھانا کھارہے تھے یا گاڑی پارک کر کے شاپنگ کے لئے گئے تھے ان کی گاڑیوں موٹر سائیکلوں رکشائوں کے ٹائروں سے ہوا نکال دی  جس پر لوگوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ایم پی اے ملک تنویر اسلم ڈی پی او چکوال اور پولیس کے اعلیٰ  حکام سے اپیل کی ہے کہ اگر ہم سڑک کنارے گاڑی موٹر سائیکل وغیرہ کھڑی نہیں کر سکتے تو ہم اپنی گاڑیاں کہاں کھڑی کریں ۔

ای پیپر دی نیشن