بوچھال کلاں(نامہ نگار) گورنمنٹ ہائی سکول بوچھال کلاں کے گرائونڈ میں نصب شدہ واٹر فلٹریشن پلانٹ انتہائی زبو حالی کا شکار ہے گرائونڈ مین خواتین کو پانی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا پے فلڑیشن پلانٹ کی تمام ٹوٹئیاں ٹوٹ چکی ہیں آپریٹر کو ڈیڑھ سال سے تنخواہ ہی نہیں ملی جس کی وجہ سے یہ پلانٹ اکثر اوقات بند رہنے لگا ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر چکوال اور ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ گرائونڈ سے باہر پانی کے حصول کے لئے پوائینٹ بنائے جائیں جہاں سے خواتین اور دیگر لوگ بھی باآسانی پانی حاصل کر سکیں ۔
گورنمنٹ ہائی سکول بوچھال کلاں کے گرائونڈ میں نصب واٹر فلٹر پلانٹ زبوں حالی کا شکار
Sep 25, 2024