سائیں شعبان فرید،کی والدہ کی وفات پرتعزیت کا سلسلہ جاری 

فتح جنگ(نامہ نگار)سجادہ نشین کلیام شریف سائیں شعبان فرید، سائیں رضوان فرید کی والدہ کی وفات پر تحصیل فتح جنگ سمیت مختلف علاقوں سے سرکردہ شخصیات کی جانب سے دربار عالیہ کلیام شریف تعزیتی محفل میں پہنچ کر اظہار تعزیت کرنے والوں کا سلسلہ جاری ہے جن میں نمایاں طور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر چوہدری تنویر خان آ ف راولپنڈی ،سابق ضلع نائب ناظم محمد افضل کھو کھر ،تحریک صوبہ پوٹھوار کے بانی الحاج ملک امریز حیدر ،سابق چیئرمین یونین کونسل جنگل حاجی محمد اعظم پسوال کے صاحبزادے حاجی سفیان اعظم پسوال ،ملک رحمان کونجڑی ،ماسٹر سجاد خان تھٹی گجراں اور صدر پریس کلب فتح جنگ عدیل افضل خان جھنگ سمیت دیگر بھی شامل تھے جنہوں نے سجادہ نشین سائیں شعبان فرید سمیت دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت اور مرحومہ کی بخشش کیلئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر سائیں وحید صابر ،سائیں انجم صابر اور خادم محمد عثمان سمیت دیگر متعلقین بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن