چکوال(نمائندہ خصوصی)پاکستان نرسنگ کونسل اور ڈی جی نرسنگ نے پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے ہسپتالوں میں نرسز کا یونیفارم تبدیل کر دیا,انچارج نرسزبلیو کلرزاور ہیڈ نرسز مہرون کلر میں نظر آئیں گی, نرسنگ سٹاف کی پیشہ وارانہ شناخت اور انتظامی ڈسپلن بہتری کے لیے اس اٹھائے جانے والے اقدامات پر نرسز نے شاندار انداز میں خیر مقدم کیا ہے اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں ایک پر وقار اور شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا,تقریب میں سی ای او ہیلتھ و میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر انجم قدیر,انچارج, ہیڈ نرسز نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور جائے تقریب کو سفید و بلیو کلرز کے غباروں سے سجایا گیا۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں نرسز کے نئے یونیفارم متعارف
Sep 25, 2024