ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 2144 اضافے کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 25 ڈالر اضافے کے بعد 2653 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔