حزب اللہ کا موساد ہیڈکوارٹر پر حملہ، اسرائیل کی تصدیق  

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی مرتبہ تل ابیب میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹر پر میزائل حملہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے آج صبح اسرائیل کے شہر تل ابیب کے قریب واقع اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹر کو قادر ون بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا مگر اسرائیلی دفاعی نظام نے میزائل کو ہوا میں ہی مار گرایا۔حزب اللہ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےغزہ کے فلسطینیوں کی حمایت اور لبنان کے شہریوں کے دفاع کے لیے موساد ہیڈکواٹر کو میزائل سے نشانہ بنایا۔

اسرائیل نے حزب اللہ کے بیلسٹک میزائل حملے کی تصدیق کردی جس کے بارے میں ایران کی حامی تنظیم نے دعویٰ کیا تھا کہ میزائل حملے سے تل ابیب کی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ حزب اللہ نے ”قادر ون“ بیلسٹک فائر کیے ہیں۔القادر میزائل ایک بیلسٹک میزائل ہے جسے ایران نے تیار کیا ہے۔ یہ ایران کے وسیع تر میزائل پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد خطے میں اپنی فوجی صلاحیتوں اور ڈیٹرنس پوزیشن کو بڑھانا ہے۔القدر میزائل علاقائی کشیدگی اور پڑوسی ممالک اور مغربی طاقتوں کی طرف سے سمجھے جانے والے خطرات کے درمیان اپنی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کی ایران کی کوششوں کا حصہ ہے۔اسے مختلف فوجی پریڈوں میں دکھایا گیا ہے، جو کہ اس کے میزائل پروگرام اور ڈیٹرنٹ حکمت عملی کے لیے ایران کے عزم کی علامت ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے گزشتہ چند دنوں کے دوران ہونے والے حملوں میں اب تک 570 لبنانی شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن