وزیراعظم شہباز شریف کی کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد الصباح سے ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ، برادرانہ اور دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔دونوں رہنماؤں نے سیاسی، اقتصادی اور دفاعی تعاون سمیت دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم نے ایس آئی ایف سی کے تحت اقتصادی روابط اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے عمل درآمد کے عزم کا اظہار کیاْ.دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تعاون بڑھانے کا اعادہ کیا۔