سوات کے علاقے غالی گئی میں سیکیورٹی فورسزاور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں دو اہم شدت پسند کمانڈرمارے گئے۔

ذرائع کے مطابق تحصیل بری کوٹ کے علاقے غالی گئی میں سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک مکان پرچھاپہ مارا تو شدت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک  اہلکار زخمی ہوگیا۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دواہم شدت پسند کمانڈر انور اور اس کا نائب صدیق ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب تحصیل کبل کے علاقے کانجو ٹاؤن میں شدت پسندوں کی ایک مکان میں موجودگی کی اطلاع پرفورسز کی کارروائی جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے ۔

ای پیپر دی نیشن