ملک بھرمیں بجلی بچت پروگرام شروع ہونے اور پپیکو حکام کے دعوؤں کے باوجود لوڈشیڈنگ کم نہ ہوسکی۔ مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہے۔

Apr 26, 2010 | 16:19

سفیر یاؤ جنگ
لاہورسمیت ملک کے مختلف بڑے شہروں میں بجلی کے بچت پروگرام پر عملدرآمد کے باوجود لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، ہفتہ واردو چھٹیاں ہونے کے باوجود کسی بھی شہر میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی نہیں دیکھی گئی ۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں واپڈا کے خلاف احتجاجی مظاہرے اورتوڑ پھوڑ کے واقعات بھی ہورہے ہیں۔ لوڈشیڈنگ کے باعث مختلف شہروں میں پانی کی قلت کا مسئلہ بھی سنگین صورتحال اختیارکرگیا ہے۔ پیپکو حکام کے مطابق شارٹ فال تین ہزار نو سو اکیس میگاواٹ ہے جبکہ  لوڈشیڈنگ کے حوالے سے نیاشیڈول آج جاری کیا جارہا ہے ۔ ادھر پیپکو حکام اور پنجاب حکومت کے وفد کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں طے پایا ہے کہ  مارکیٹوں میں صبح دس سے رات آٹھ بجے تک صرف دو گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جائے گی جبکہ صنعتی علاقوں میں باری باری ہفتہ وار چھٹی کے دوران بجلی بلاتعطل سپلائی جاری رہے گی۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ ہفتے میں دو چھٹیوں کے بعد بجلی کی کھپت میں پانچ سو میگا واٹ کمی مانیٹر کی گئی ہے 
مزیدخبریں