یمنی حکام کے مطابق برطانوی سفیرکو دارالحکومت صنعا میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ سکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ سے سفارت خانے جا رہے تھے ۔ حکام کے مطابق دھماکہ خود کش تھا جبکہ اب تک ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے سکیورٹی حکام کے مطابق ہلاک ہونیوالے شخص کا تعلق سفارت خانے کے عملے سے نہیں ہے ۔ واضح رہے یمنی حکومت برطانیہ اور امریکہ کی مدد سے القاعدہ کے ساتھ تعلق رکھنے والے قبائل کے خلاف آپریشن کر رہی ہے جبکہ یہ خودکش حملہ اس کا ردعمل ہو سکتا ہے۔