اس بات کا فیصلہ آج ممبئی میں ہونے والے بھارتی کرکٹ بورڈ کے گورننگ کونسل اجلاس
میں کیا گیا۔ آئی پی ایل کے نئے عبوری سربراہ
چیرائیو امین بروڈہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ اور آئی پی ایل گورننگ کونسل کے رکن بھی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ جلد ہی آئی پی ایل کے معطل کمشنر للت مودی کے خلاف الزامات پر عوام کو اعتماد میں لیں گے۔ اس سے قبل بی سی سی آئی نے للت مودی کو معطل کرتے ہوئے انہیں کام کرنے سے روک دیا۔ دوسری جانب للت مودی کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی کی جانب سے عائد کردہ الزامات کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔ للت مودی کو انڈین پریمئیر لیگ میں کرپشن ، میچ فکسنگ اورانکم ٹیکس کی عدم ادائیگی جیسے سنگین الزامات کا سامنا ہے۔