سپین کے فرنینڈو ورڈاسکو نے سویڈن کےروبن سوڈرلنگ کو شکست دے کر بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔

Apr 26, 2010 | 22:09

سفیر یاؤ جنگ
سپین کے شہر بارسلونا میں کھیلے گئے ٹائٹل میچ میں نمبرپانچ سیڈ فرنینڈو ورڈاسکو اور نمبر
دو سیڈ روبن سوڈرلنگ کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ فرنینڈو ورڈاسکو نے پہلے سیٹ میں چھ تین سے کامیابی حاصل کی تاہم دوسرے سیٹ میں روبن سوڈرلنگ نے کم بیک کرتے ہوئے ورڈاسکو کو چھ چار سے شکست دے دی۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں ورڈاسکو ایک مرتبہ پھر بہترین فارم میں نظرآئے اور انہوں نے یہ سیٹ بھی چھ تین سے
جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ یہ فرنینڈو ورڈاسکو کے کیرئیر کا پانچواں ٹائٹل تھا۔
مزیدخبریں