بشپ آف لاہورالیگزینڈرجان ملک نے مطالبہ کیا ہے کہ مری میں لڑکیوں کے مشنری سکول کو آگ لگانے والے  تعلیم دشمن عناصرکے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

لاہورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بشپ آف لاہورنے کہا کہ مری کے ایک سو اٹھائیس سالہ پرانے سینٹ ڈینیز ہائی سکول کو پچیس اپریل کو دوسری مرتبہ آگ لگائی گئی ہے، جس کا حکومت نے ابھی تک نوٹس نہیں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سکول میں ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی پونے دوسو لڑکیاں زیرتعلیم تھیں، جن میں سے نوے فیصد مسلمان ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت واقعہ کی تحقیقات کرواکر ملزموں کو قرارواقعی سزا دے۔ بشپ نے کہا کہ گزشتہ سال نومبرمیں بھی اس سکول کو آگ لگائی گئی تھی، اور اب پانچ ماہ کے بعد دوبارہ یہ افسوسناک حرکت کی گئی ہے۔ انہوں نے مری میں فائربریگیڈ کی طرف سے ناقص انتظامات کی بھی مذمت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن