لاہور میں سوئی ناردرن گیس کے مرکزی آفس میں سوئی ناردرن گیس کے حکام اور آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کے مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا ہے کہ پاورپلانٹس کو زیادہ گیس فراہم کرنے کے لئے پنجاب اورپختونخواہ میں ہرمنگل کی صبح چھ بجے سے چوبیس گھنٹوں کے لئے سی این جی سٹیشنزبند رکھے جائیں گے۔ سوئی ناردرن گیس کے حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے حوالے سے تمام سی این جی سٹیشنز کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔ آل پاکستان سی این جی سٹیشنز ایسوسی ایشن لاہور کے صدر کیپٹن ریٹائرڈ شجاع نے وقت نیوز کو بتایا کہ سی این جی سٹیشنز بند کرنے سے بجلی کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہوا تودوہفتے کے بعد اس فیصلے کے خلاف اپنا لائحہ عمل سامنے لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس پابندی سے متوسط اورنچلے طبقے بری طرح متاثر ہوں گے اورمہنگائی کا بھی ایک نیا طوفان آئے گا۔