پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نعمان بشیر نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے،جس میں دفاع اور پیشہ ورانہ امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

ایڈمرل نعمان بشیر نے ایوان صدرمیں ہونے والی اس ملاقات میں صدرکو بحریہ کے پیشہ ورانہ امورسے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پرصدرمملکت نے پاک فوج کی عزم نو فیز تھری جنگی مشقوں میں پاک بحریہ کے کردارکی تعریف کی۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں موثر کردار ادا کررہی ہے اور پاک فوج کی قربانیوں کوپوری دنیا میں سراہا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بحریہ سمیت پاک فوج کے دیگرشعبوں کو جدید جنگی سازو سامان سے آراستہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن