پینٹینگولر کپ:پنجاب سٹالینز نے خیبر پختونخواہ کو ہرا دیا

ملتان (سپورٹس رپورٹر) آر بی ایس پینٹینگولر کپ 7 ویں ون ڈے میں پنجاب سٹالینز نے کپتان عمران فرحت کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت خیبر پختونخواہ کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی نیشنل سٹیڈیم کراچی پر خیبر پختونخواکے کپتان یاسر حمید نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پنجاب سٹالینز نے عمدہ باولنگ کے ذریعے خیبر پختونخوا کو 48 اووروں میں صرف 197رنز تک محدود کر دیا وکٹ کیپر احمد سید 51 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے دیگر بلے بازوں میں عدنان رئیس 29‘ سجاد احمد 24 ‘ یاسر شاہ 21 زوہیب خان 16 اور اعظم خان نے تیرہ سکور کیا۔ پنجاب سٹالینز کے اسد علی نے چار‘ محمد طلحٰہ اور رضا حسن نے دو دو جبکہ عمران فرحت نے ایک وکٹ حاصل کی جواب میں پنجاب سٹالینز نے 38.3 اووروں میں چار وکٹ پر ٹارگٹ پورا کر لیا اوپنر اور کپتان عمران فرحت نے 125 گیندوں پر 8 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 105 رنز بنائے محمد ایوب 27‘ محمد سلمان 21 اور عامر سجاد نے اٹھارہ رنز سکور کیا۔ خیبر پختونخواکے یاسر شاہ نے دو‘ جنید خان اور عمران خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ عمران فرحت کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا آج فیڈرل ایریاز لیپرڈز کا مقابلہ سندھ ڈولفنز سے ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن