اقوام متحدہ کے تین رکنی پینل نےسری لنکا پر اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سری لنکا کی فوج اور تامل باغیوں کے درمیان دوہزار نومیں جنوری سے مئی تک ہونے والی خونریز جھڑپوں میں ہزاروں شہری بھی مارے گئے تھے۔ جس پر جنگی جرائم کا مقدمہ چل سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے وہ ہلاکتوں پر بین الاقوامی تفتیش کے احکامات تو جاری نہیں کرسکتے مگراس سلسلے میں اقوام متحدہ تفتیش کرے گی۔ دوسری جانب سری لنکن حکومت نے رپورٹ کو مسترد کردیا ہے۔