سندھ کے ضلع خیرپورکے قریب کھجورمنڈی کی کچی آبادی میں آگ لگنے سے جھلس کرتین بچے جاں بحق جبکہ پچیس افراد زخمی ہوگئے،

Apr 26, 2011 | 14:54

سفیر یاؤ جنگ
خیرپور میں کھجور منڈی کے قریب کچی آبادی میں اچانک آگ لگ جانے سے دو سو پچاس کے قریب جھونپڑیاں جل کرراکھ ہوگئیں، آگ لگنے سے جھونپڑیوں میں سوئے تین بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران پچیس سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ جھونپڑیوں میں رکھا ہوا اناج اور دیگر تمام سامان بھی جل گیا، متعدد مویشی اور سینکڑوں مرغیاں بھی ہلاک ہوئیں۔ آگ لگنے کی اطلاع پرامدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں لیکن آخری اطلاعات آنے تک آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جا سکا تھا۔ آگ سے متاثرہ کچی آبادی کے سینکڑوں خاندان بے گھر ہوگئے ہیں۔ متاثرین نے میڈیا کو بتایا کہ ان کا سب کچھ جل گیا ہے اس لئے حکومت ان کی مدد کرے۔
مزیدخبریں