ملکی سٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی رہی، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس گیارہ ہزار نو سو کی نفسیاتی حد عبورکرگیا۔

کراچی سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کئی روز سے انتہائی محدود سرگرمیاں دیکھی جارہی ہیں تاہم منگل کے روز انڈیکس کاروبارکے اختتام تک گرین نمبرز میں رہا اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس سترہ پوائنٹس اضافے کے بعد گیارہ ہزارنو سو تینتیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ لوٹے پاکستان پی ٹی اے میں زبردست تیزی کی بدولت کاروباری حجم گیارہ کروڑ شیئرز سے تجاوز کرگیا جو پیر کے مقابلے میں چھ کروڑ شیئرز زائد تھا۔ حجم کے اعتبار سے لوٹے پاکستان پی ٹی اے میں نمایاں سودے ہوئے اور شیئرز کی قیمت اپنی ایک روز کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔ دوسری طرف او جی ڈی سی اور نیشنل بینک سمیت انرجی اور بینکس کے اسکرپٹس میں پریشر رہا، ادھرلاہورسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔ مارکیٹ تئیس پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ تین ہزار دو سو اکہتر پوائنٹس پر بند ہوئی۔ مارکیٹ میں ایک سو پانچ کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔ جن میں سے ستائیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ، انتیس کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ انچاس کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...