وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نیا قرض لینے کے لئے بات چیت نہیں چل رہی

اسلام آباد میں اپنے دورہ امریکہ کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ سٹریٹیجک ڈائیلاگ کا سلسلہ بحال کیا جا رہا ہے جبکہ تیس جون سے پہلے امریکہ سے ساٹھ کروڑ ڈالرز تک کی رقم وصول ہوجائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو اتحادی فنڈ کی مد میں چالیس کروڑ ڈالرز اور کیری لوگر بل کی مد میں اڑتیس کروڑ دس لاکھ ڈالرز ملیں گے۔ وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ آئی ایم ایف پاکستانی معیشت کے مثبت اعشاریوں سے مطمئن ہے۔ اور اس کا جائزہ مشن آٹھ مئی کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ایک سوال کے جواب میں عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ میں سبسڈیز نہیں دی جائیں گی جبکہ صرف غریب عوام کومخصوص شعبوں میں رعایتیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن