شناختی کارڈ میں خواجہ سرا¶ں کو ”شی یا ہی میل“ لکھا جائے: سپریم کورٹ

Apr 26, 2011

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت/مانیٹرنگ نیوز / وقت نیوز / بی بی سی ) سپریم کورٹ نے نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو ہدایت کی ہے کہ خواجہ سرا¶ں کی جنس کے مطابق شناختی کارڈ کے خانے میں ”ہی میل“ یا ”شی میل“ لکھا جائے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے تین رکنی بنچ کی سربراہی کرتے ہوئے خواجہ سرا¶ں کے حقوق سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں کہا کہ خواجہ سرا¶ں کے شناختی کارڈ کا اجرا آسان بنانے کے لئے نادرا قوانین میں ترمیم کی جائے اور جنس کے تعین کے لئے لفظ ”ہی میل“ یا ”شی میل“ کا اضافہ کیا جائے۔ اس موقع پر نادرا کے ڈائریکٹر لیگل نے عدالت کو بتایا کہ خواجہ سرا¶ں کے شناختی کارڈ پراسیس کئے جا رہے ہیں۔ عدالت نے مزید سماعت 3 ہفتے تک ملتوی کر دی۔
سپریم کورٹ / ہدایت
مزیدخبریں