اجلاس میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سمیت تمام اتحادی جماعتوں کے سر براہ ،وفاقی وزراء اور پیپلز پارٹی کے اہم رہنما شرکت کرینگے،صدر آصف علی زرداری نے یہ اہم اجلاس آج دوپہر دو بجے طلب کیا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں مستقبل کا لا ئحہ عمل مرتب کیا جائےگا اور وزیر اعظم کی عدالتی سزاکےمتعلق اتحا دیوں کی مشاورت کے بعد حکومتی موقف پیش کیا جائے گا۔