ایسے وزیراعظم کی کون عزت کرےگا جو سزایافتہ ہو،اگرحکمرانوں نےسپریم کورٹ کوتباہ کرنیکی کوشش کی تواسلام آبادکی طرف مارچ کرینگے۔عمران خان

Apr 26, 2012 | 17:32

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی اب وزیراعظم نہیں ہیں کیونکہ ایک سزا یافتہ شخص کسی بھی صورت وزیراعظم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ تمام اتحادی پارٹیاں ذاتی مفاد کیلئے ملی ہوئی ہیں سب ملکر ایک دوسرے کی کرپشن بچا رہے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کو مبارکباد دیتا ہوں کہ پہلی مرتبہ کسی طاقتورکو قانون کے نیچے لایا گیا جو کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پاکستانی قوم کیلئے ایک تحفہ ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ نے واضح کیا کہ اگرحکمرانوں نےسپریم کورٹ کوتباہ کرنیکی کوشش کی تواسلام آبادکی طرف مارچ کرینگے۔ آئینی راستہ یہی ہے کہ نیا وزیراعظم لایا جائے۔
مزیدخبریں