کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغازگرین زون میں ہواگزشتہ روزکیپیٹل گین ٹیکس کے حوالے سے آرڈینینس جاری ہونے کے بعد اس بات کے امکانات تھے کہ مارکیٹ میں آج زبردست تیزی ہوگئی تاہم وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کیس کے فیصلےسے قبل سرمایہ کارمحتاط ہوگئے۔ مارکیٹ سرمایہ کاروں نے وزیراعظم کے خلاف سزا کے فیصلے کے بعد شئیرز کی فروخت کو ترجیح دی اور انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران ایک سو پچاس سے زائد پوائنٹس گرگیا۔ ممبرکراچی اسٹاک ایکسچنج ظفر موتی کا کہنا ہے کہ کیپیٹل گین ٹیکس آرڈینینس نہ ہوتا توآج مندی اس سے کہیں زیادہ ہوتی۔
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تو خبروں کا اثر فوری دیکھا جاسکتا ہے لیکن سیاسی بے یقینی کے منفی اثرات کئی عرصے تک کاروباری سرگرمیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ صدرکراچی چیمبر آف کامرس میاں ابراراحمد کا کہنا ہے کہ حکومت کو مزید کسی پیچیدگی میں جانے کے بجائے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کر کے اس پرعمل کرنا چاہیے۔
ملک میں امن وامان کی خراب صورتحال، توانائی اورمالیاتی بحران پہلے ہی موجود ہے لیکن سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ملک مزید بحرانوں کا شکارہوسکتا ہے