ٹکٹوں کی غلط تقسیم سے مسلم لیگ ن کو بہاولپور میں ایک بھی سیٹ نہیں ملے گی: اعجاز الحق

چشتیاں (نامہ نگار) مسلم لیگ (ضیائ) کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے دوچار کرنے والے مفاد پرست حکمرانوںکو ہمیشہ نفرت کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ لوگوں کے اندر شعور بیدار ہو چکا ہے اب وہی لوگ کامیاب ہوں گے جو کام کرکے دکھائیںگے۔ ٹکٹوں کی غلط تقسیم کی بدولت ن لیگ کو ضلع بہاولنگر کی چار قومی اور آٹھ صوبائی اسمبلی کی سیٹوں میں سے ایک بھی نہیں ملے گی ۔ ن لیگ کے سابق ارکان اسمبلی ، صوبائی ، ضلعی و تحصیل عہدیدار اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت احتجاجاً ضیاءلیگ میں شامل ہوگئے ہیں ۔ پانچ کروڑ روپے میں ٹکٹ لینے والا شخص جیت کر عوامی خدمت کی بجائے اپنے پیسے پورے کرے گا ۔ اپنی ماں کے حکم پر آج بھی میاں نوازشریف کو اپنا بڑا بھائی سمجھتا ہوں لیکن اب چشتیاں اور ہارون آباد قومی اسمبلی کی دونوں سیٹیں جیت کر بات کروں گا۔ راجہ ظفر الحق کی قیادت میں آنے والے وفد کو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے سے جواب دے دیا ہے ۔ اسمبلی میں پہنچ کر سب سے پہلے ضلع بہاولنگر کی پانچ تحصیلوں کو پاکستان کے ترقیاتی پروگراموں کی لسٹ میں شامل کراﺅں گا۔ انہوں نے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے چوہدری محمد جمیل کی رہائش گاہ کے باہر بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ عمران خان کے باﺅنسر میں جان ہوتی تو وہ قومی ٹیم کا حصہ ہوتے ۔ زرداری حکومت نے ملک کی عزت و قار اور خودمختاری کا تحفظ نہیں کیا ۔ ملک کو پیرس بنانے والوں کا مطلب اپنے بچوں کیلئے پیرس بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے اشتہاری افراد کو چشتیاں ہارون آباد میں پارٹی ٹکٹ دیئے ہیں اور دونوں شہروں کے 15لاکھ عوام اشتہاری امیدواروں کو بری طرح شکست دیں گے جبکہ ضیاءلیگ کے کسی ورکر کے ساتھ ناانصافی کرنے والا افسر اپنی سیٹ پر نہیں رہے گا۔ میرا جینا مرنا اب چشتیاں ہارون آباد کی عوام کے ساتھ ہے ۔ انہیں چوروں لٹیروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑوں گا ۔ بعض اینکر پرسن پیسے لیکر دروغ گوئی میں مصروف ہیں لیکن 11مئی ہماری فتح کا دن ہے ۔ جلسہ سے چوہدری محمد جمیل ، چوہدری عمران فیصل امیدوار صوبائی اسمبلی ، نواب احمد حسن لکھویرا امیدوار صوبائی اسمبلی اور دیگر معززین نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...