ٹل گیس بلاک سے مقامی آبادی کو سپلائی نہ ملی تو بم سے اڑا دینگے: عمائدین کی دھمکی

اسلام آباد (اے پی اے) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کے رکن عبدالنبی بنگش اور ضلع ہنگو کے قبائلی عمائدین نے دھمکی دی ہے کہ اگر ٹل گیس بلاک سے مقامی علاقوں میں گیس فراہم نہ کی گئی تو بم مار کر سپلائی لائن منقطع کر دی جائیگی۔ حکومت کی پالیسی کے مطابق جس علاقے سے گیس نکل رہی ہو پانچ کلومیٹر کے دائرے کے اندر موجود مقامی آبادی کو گیس مفت فراہم کی جاتی ہے لیکن ٹل بلاک میں مذکورہ پالیسی پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ تحصیل ٹل اور ضلع ہنگو کے لوگوں کو گیس کی دریافت کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بغاوت پر مجبور نہ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن