چند ہفتوں میں مشکلات ختم ہو جائیں گی، تین مقدمات میں ضمانت مل جائےگی: مشرف

اسلام آباد (این این آئی) سابق صدر پرویز مشرف نے امید ظاہر کی ہے کہ اگلے چند ہفتوں میں ان کی مشکلات ختم ہو جائیں گی اور انہیں تینوں مقدمات میں ضمانت مل جائے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق یہ انکشاف ان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کیا۔ پرویز مشرف سے اپنی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے ان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ سابق صدر بہت پراعتماد ہیں اور اپنے مقدمات کے متعلق گفتگو میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ مشرف کے وکیل نے کہا کہ پرویز مشرف کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں، شفاف تحقیقات کرائی جائے تو ان مقدمات میں ثبوت کا معیار اس قابل نہیں کہ انہیں کسی قانون یا عدالت کے سامنے پیش کیا جا سکے۔ وکیل کے مطابق انٹرپول اس سے قبل مشرف کیخلاف ثبوت کو ناکافی قرار دے چکی ہے جب حکومت نے ان کے بیرونِ ملک رہتے ہوئے ریڈ وارنٹ جاری کئے تھے تو مجھے یقین ہیں اگلے چند ہفتوں میں ان کی آزمائش ختم ہو جائے گی۔ وہ اپنا سیاسی کیریئر شروع کر سکیں گے پرویز مشرف کے وکیل نے رپورٹس کی تردید کی جس میں کہا گیا ہے کہ مشرف ملک چھوڑنا چاہتے ہیں مشرف کو پاکستان آنے سے قبل معلوم تھا کہ وہ بے نظیر بھٹو قتل کیس، نواب اکبر بگٹی اور ججوں کی گرفتاری کے مقدمے میں مطلوب ہیں تو یہ کہنا کہ وہ مضطرب ہیں، درست نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...