لاہور (نوائے وقت نیوز) آزاد امیدواروں کی تعداد سیاسی جماعتوں کے امیدواروں سے زیادہ ہے۔ الیکشن کمشن ذرائع کے مطابق پنجاب سے 3 خواجہ سرا بھی قسمت آزمانے سیاسی میدان میں اترے ہیں۔ ملتان سے قومی اسمبلی کی ایک نشست پر خواجہ سرا امیدوار ہے۔ پنجاب اسمبلی کی ٹوبہ ٹیک سنگھ اور سرگودھا کی نشست سے بھی خواجہ سرا امیدوار ہیں۔ انتخابات 2008 کے مقابلہ میں الیکشن 2013 میں دو گنا سے زائد امیدوار میدان میں اترے ہیں۔ انتخابات 2008 میں 11 امیدواروں کی وفات سے ان حلقوں میں الیکشن ملتوی ہوئے تھے۔