شمالی ایکواڈور میں لینڈ سلائیڈنگ سے 14افراد ہلاک

کیوٹو (اے پی پی) شمالی ایکواڈور میں لینڈ سلائیڈنگ سے 14افراد ہلاک ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق ایکواڈور کے شمالی خطے تبتے جو کولمبیا کی سرحد کے ساتھ واقع ہے میں مسلسل بارشوں کے بعد متعدد جگہوں پر سیلاب آگیا ہے جبکہ بعض پہاڑی علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے سے متعدد گھر تباہ اور کم از کم 14افراد ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئے ہیں۔ مذکورہ علاقہ ریاست ایسمرلڈ اس میں واقع ہے۔

ای پیپر دی نیشن