جعلی بم ڈیٹیکٹر فروخت کرنے پر برطانوی تاجر پر فرد جرم عائد

Apr 26, 2013

لندن (نوائے وقت نیوز) برطانوی تاجر جیمس میک کارمک پر مختلف ممالک کو جعلی ڈی ٹیکٹر فروخت کرنے پر فردجرم عائد کردی گئی۔ برطانوی تاجر نے پاکستان سمیت کئی ملکوں کو دھوکہ دیا۔ تاجر فراڈ کی لپیٹ میں اقوام متحدہ بھی آیا۔ برطانوی تاجر نے جعلی بم ڈی ٹیکٹر مختلف ممالک میں مہنگے داموں فروخت کرکے بھاری رقوم بٹوریں۔ برطانوی عدالت نے جیمس میک کارمک پر غیرموثر ڈیوائسز کی فروخت پر فردجرم عائد کردی۔

مزیدخبریں