کراچی (اے پی اے) چھ سال سے عائد پابندی ختم ہونے کے بعد پاکستان سے یورپی یونین کو سمندری خوراک کی مصنوعات کا پہلا آرڈر یکم مئی کو بھیجا جائے گا۔کراچی فش ہاربر پر جھینگوں کا کنٹینر تیار کیا جا رہا ہے جو ہالینڈ کو برآمد کیا جائے گا۔ یورپی یونین نے ناقص صفائی کو جواز بنا کر دو ہزار سات میں پاکستانی سمندری خوراک کی مصنوعات درآمد کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی تاہم کراچی فش ہاربر کی جانب سے یورپی معیار کو مدنظر رکھ کر تعمیر نو کرنے پر مارچ دو ہزار تیرہ میں یہ پابندی اٹھا لی گئی۔
یورپی یونین کو سمندری خوراک کا پہلا آرڈر یکم مئی کو بھیجا جائیگا
Apr 26, 2013