سرکاری اشتہارات کے نرخوں میں اضافے پر اے پی این ایس ایگزیکٹو کمیٹی کا وزیر اطلاعات سے اظہار تشکر، جلد نوٹیفکیشن کی درخواست

کراچی (وقائع نگار)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کی ایگزیکٹو کمیٹی نے 2011ءمیں وزیراعظم کے ساتھ ہونے والے اتفاق کے تحت مطبوعات کےلئے سرکاری اشتہارات کے نرخ میں 10فیصد اضافہ کرنے پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزارت سے درخواست کی ہے اس کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے۔ ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 24اپریل کو لاہور میں صدر سرور علی کی سربراہی میں ہوا اور انہوں نے پندرہ اپریل کو اے پی این ایس ہاﺅس کراچی میں وزیر اطلاعات عارف نظامی کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کی تفصیلات سے آگاہ کیا جہاں وزیراطلاعات نے 10فیصد اضافے پر اتفاق کیا۔ ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب سے تعلق رکھنے والی مطبوعات کے مسائل پر غور کیا گیا اور پنجاب حکومت سے درخواست کی وہ بھی وفاقی حکومت کے طے کردہ فارمولے کی پیروی کرتے ہوئے اشتہارات ایلوکیشن کرے اور اپنے پچاس فیصد اشتہارات لاہور راولپنڈی اسلام آباد کے میٹرو A پبلی کیشنز کو جاری کرے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...