جھنگ‘ لاہور میں 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ ظلم ہے‘ زرداری 53 فیصد عوام کو پنجابی ہونے کی سزا نہ دیں : شہبازشریف

Apr 26, 2013

جھنگ + لاہور ( نامہ نگار +نوائے وقت رپورٹ + خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خادم پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام نے پیپلز پارٹی کو لانے کی سزا پانچ برس تک بھگتی ہے اور وہ آئندہ کے لئے اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔ یہ پانچ برس پاکستانی قوم کے لئے ایک ڈراﺅنے خواب سے کم نہیں تھے۔ وہ گذشتہ روز جھنگ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور دینی رہنماﺅں کی طرف سے جھنگ میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔ ان علمائے کرام اور مشائخ میں حضرات خواجہ حمید الدین سیالوی، سجادہ نشین دربار عالیہ سیال شریف سرگودھا، حضرت پیر سید غلام معین الحق شاہ صاحب، سجادہ نشین گولڑہ شریف اسلام آباد، حضرت پیر سید خورشید حسین شاہ صاحب سجادہ نشین دربار عالیہ علی پور سیداں شریف سیالکوٹ شامل تھے۔ محمد شہباز شریف نے کہا لوڈشیڈنگ پیپلز پارٹی کا لایا ہوا سب سے بڑا عذاب ہے اور اب ایک بلے باز اس عذاب کو طول دینے کے لئے مسلم لیگ (ن) کی مخالفت کی آڑ میں زرداری کی راہ صاف کرنا چاہتا ہے لیکن پاکستان کے باشعور عوام یہ کوشش ناکام بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی نے پنجاب کی صنعت اور زراعت لوڈشیڈنگ کے ذریعے تباہ کر دی۔ کراچی ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے مگر یہ کتنا ظلم ہے جھنگ اور لاہور میں بجلی 16 سے بیس گھنٹے بند اور کراچی میں 24 گھنٹے موجود۔ شہباز شریف نے صدر زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا پاکستان کے 53 فیصد عوام کو پنجابی ہونے کی سزا نہ دیں۔کیا پنجابی ہونا یا پنجاب میں رہنا کوئی جرم ہے۔ ہم آپ کو بتا دیں ہم پاکستانی پہلے اور پنجابی بعد میں ہیں لیکن یہ بات ہمیں اپنا حق لینے سے نہیں روک سکتی۔ سابق وزیر اعلیٰ نے کہا ہم نے زرداری اور اس کی حکومت کی مخالفت کے باوجود صوبے سے ڈینگی کا خاتمہ کیا، سیلاب زدگان کی بحالی کا کام کیا، لاکھوں طلبہ میں لیپ ٹاپ اور سولر لیمپ تقسیم کئے، کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹروں کا مالک بنایا، بے گھر لوگوں کو آشیانہ کے ذریعے چھت مہیا کی، دانش سکول قائم کئے، میٹرو بس سروس چلائی اور اپنی گڈ گورننس کے ذریعے پنجاب کو ایک منفرد شناخت دی۔ شہباز شریف نے کہا اتنے میگا پراجیکٹس کے باوجود کوئی مجھ پر ایک دھیلے کی کرپشن کا ثبوت لے آئے تو عوام کا ہاتھ ہو گا اور میرا گریبان۔ انہوں نے کہا یہ بات امید افزا ہے جھنگ میں عوام اپنے فروعی اختلافات کو پس پشت ڈال کر مسلم لیگ (ن) کا اس طرح ساتھ دے رہے ہیں جس طرح ان کے بزرگوں نے تحریک پاکستان کے دوران قائداعظمؒ اور ان کی جماعت کا ساتھ دیا تھا۔ انہوں نے کہا ہم نے گذشتہ پانچ برسوں میں ایک ارب کی لاگت سے رنگ روڈ بنائی، 50 کروڑ روپے سے 26 کلو میٹر جھنگ گوجرہ روڈ، 22 کروڑ روپے سے ٹراما سنٹر تعمیر کیا۔ اڑھائی ارب روپے کی لاگت سے فیصل آباد جھنگ روڈ کی تعمیر و توسیع کا جو منصوبہ بنایا تھا اس پر کام شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا مسلم لیگ (ن) دوبارہ اقتدار میں آکر جھنگ میں میڈیکل کالج، یونیورسٹی، دانش سکول کے قیام کے ساتھ فراہمی و نکاسی¿ آب کے ایک بڑے منصوبے کا بھی آغاز کریگی۔جھنگ سے نامہ نگار کے مطابق شہباز شریف نے کہا تےر اور بلے نے اتحاد کر لےا ، دونوں مل کر بھی شےر کا کچھ نہےں بگاڑ سکتے، پی ٹی آئی ن لےگ کے ووٹ بنک کو نقصان پہنچا کر زرداری اور اس کے حوارےوں کی مدد کر رہی ہے، فےصلہ آپ نے کر نا ہے، اندھےروں مےں زندگی بسر کرنی ہے ےا روشنےوں کا ساتھ دےنا ہے، وہ اےن اے 89کے امےدوار شےخ محماکرم کی انتخابی مہم کے سلسلہ مےں گزشتہ روز بذرےعہ ہےلی کاپٹر جھنگ پہنچے۔ جہاں انہوں نے مائی ہےر گراﺅنڈ سے منسلک سپورٹس کمپلےکس مےں جلسہ عام سے خطاب کےا۔ انہوں نے کہا زر بابا اور چالےس چوروں نے ملک مےں لوٹ مار کر کے ملک کا دےوالےہ نکال کر تباہی کے دہانے پر پہنچا دےا۔ انہوں نے کہا جھنگ والو آپ کو اندازہ ہو گےا ہے آپ نے گزشتہ الےکشن مےں غلط فےصلہ کےا، اس بار آپ کی سمت درست ہے، حکومت مےں آکر دو سال مےں لوڈ شےڈنگ کا خاتمہ نہ کر سکے تو جو جی چاہے سلوک کر نا، سر نہےں اٹھاﺅں گا منتخب ہو کر جھنگ کو پہلا تحفہ مےڈےکل کالج کا دےں گے اور پہلے سال مےں دانش سکول کا قےام عمل مےں لائےں گے۔ شےخ وقاص اکرم کی ن لےگ مےں شمولےت پر ےونےورسٹی کے قےام کا جو وعدہ کےا وہ ہر صورت مےں پورا کرےں گے ۔ اس سے قبل شےخ وقاص اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مےرے مسلم لےگ ن مےں شمولےت پر کئی لوگوں کو کافی تکلےف پہنچی لےکن ان کو باور کرانے کےلئے لوگوں کا ےہ ٹھاٹھےں مارتا ہوا سمندر اس بات کی گواہی دے رہا ہے مےرا فےصلہ عوامی مفاد مےں تھا، مےاں صاحب نے قربانی دی اورجو لوگ انہےں پنجاب مےں اپنے ووٹ بنک کے بل پر مفادات حاصل کرنے جا رہے تھے ، انہوں نے اس پر جھنگ کو ترجےح دی، ہم جھنگ کی تمام قومی و صوبائی نشستےں ان کی جھولی مےں ڈال دےں گے اور تشدد پسند قوتوں کو شکست دےں گے۔ امےدوار اےن اے 89شےخ محمد اکرم نے کہا کہ مےری مسلم لےگ ن مےں شمولےت کی خواہش اےک عرصہ دراز سے تھی جو اب پوری ہوئی مےں نظرےاتی طور پر مسلم لےگی ہوں۔ امےدوار حلقہ پی پی 78شےخ محمد ےعقوب نے کہا مےں شہباز شرےف کا پہلے ہی بہت مشکور ہوں انہوں نے مےرے اور شےخ وقاص اکرم کے مابےن عرصہ گےارہ سال سے جو ناراضگی چل رہی تھی وہ ختم کرائی اور اب ہم مل کر مسلم لےگ ن کو جھنگ مےں اور مستحکم کر ےں گے۔ مےاں صاحب نے جھنگ مےں رےکارڈ ترقےاتی کام کرائے اور اب مےں ان سے مطالبہ کرتا ہوں منتخب ہو کر جھنگ کو ڈوےژن کا درجہ دےں ، مےڈےکل کالج و ےونےورسٹی کا قےام اور جھنگ مےں انڈسٹرےل سٹےٹ منظور کرےں ۔ اس موقع پر اسلامی تحرےک پنجاب کے صدر علامہ مظہر عباس علوی اورجمعےت اہلحدےث جھنگ کے امےر عبد العلےم ےزدانی نے مسلم لےگ ن کی حماےت کا اعلان کےا ۔ ضلع جھنگ مسلم لےگ ن کے قومی و صوبائی امےدواران جن مےں صائمہ اختر بھروانہ ، غلام بی بی بھروانہ ، مہر سکندر بھروانہ ، مہر خالد سرگانہ ، مہر ثقلےن انور سپرا، مےاں اعظم چےلہ ، رانا شہباز احمد اور ان کے علاوہ مسلم لےگ ن و ےوتھ ونگ ضلع جھنگ کے رہنماو کارکنان بھی موجود تھے ۔ 

مزیدخبریں