کھلاڑی‘ مداری دیکھ لیں‘ نوجوان میرے ساتھ ہیں : نوازشریف

یزمان منڈی (این این آئی) مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام گیارہ مئی کونواز شریف کا ساتھ دیں ¾ ملک کو ایشین ٹائیگر بنانے کا خواب پورا ہوگا ¾ پرویز مشرف اللہ سے ڈرتے تو آج رسوا نہ ہورہے ہوتے ¾ مشرف نے جیلوں میں ڈال دیا تھا ¾ ہائی جیکنگ مقدمہ بنایا ¾ سزائے موت نہ دینے والے جج کا بھلا ہو ¾ آج عوا م کے سامنے کھڑے ہیں ¾ ¾مشرف کے ذاتی ظلم اور زیادتیاں معاف کر سکتا ہوں قومی جرائم نہیں ¾ کھلاڑی مداری دیکھ لیں نوجوان میرے سامنے کھڑے ہیں ¾ پاکستان کے ایٹمی ملک ہونے کے باوجود 20¾ 20گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ¾دنیا ہمارا مذاق اڑا رہی ہے ¾ ہنر مند نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے دینگے۔ جلسہ عام سے خطاب میں نواز شریف نے کہاکہ لوگوں کا جذبہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ گیارہ مئی کو اللہ تعالیٰ ملک کی تقدیر بدل دےگا یہ دن ملک ¾ عوام اور نوجوانوں کےلئے خوشحالی کا سفر شروع کریگا انہوںنے کہاکہ لوگ اچھی طرح جانتے ہیں نواز شریف نے کرپشن سے پاک حکومت کی پاکستان کےلئے قربانیاں دیں ¾ خودمختاری کو عزیز سمجھا ¾ پاکستان کےلئے کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلایا ¾ بھیک نہیں مانگی۔ اپنی غیرت کا کبھی سودا نہیں کیا ہم نے ہمیشہ پاکستان کی توقیر کو فوقیت دی ہمارے دور میں پاکستانی پرچم کی عزت ہوئی پاکستان کو دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنایا نواز شریف نے کہاکہ مداری کھلاڑی کہتے ہیں ہم آئیں گے اور پاکستان کی عزت کروائیں گے 28مئی کو جب ہم نے دھماکے کئے اس وقت پوری دنیا میں پاکستان کی عزت ہوئی پوری دنیا نے پاکستان کو ایٹمی طاقت تسلیم کرلیا ¾ پاکستان کا مستقبل ہمارے سامنے ہے ہم پاکستان کی خدمت کریں گے۔ قوم جانتی ہے نواز شریف ہمیشہ جدو جہد کرتا رہا ہے ایک دھبہ کرپشن کا نہیں ہے عوام گیارہ مئی کو پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ کرینگے۔ نئی حکومت عوام کے ووٹوں سے آرہی ہے یہ بہت بڑی بات ہے۔ ہم نے ملک بدری برداشت کی ¾ پاکستان کےلئے میرے دونوں ہاتھوں کو ہتھکڑیاں لگا دی گئیں مجھے جہاز کی سیٹ کے ساتھ باندھ دیا گیا میرے خاندان کو قید کرلیا گیا میرے اوپر بندوقیں تان لی گئیں کئی ماہ جیل کاٹی ہائی جیکنگ کا مقدمہ بنایا گیا اٹک اور لانڈھی میں بند کر دیا گیا اور کسی کو مجھ سے ملنے کی اجازت نہیں تھی ہم نے کہا تھا کہ ہم نہیں جھکیں گے اور نیا پاکستان بنائیں گے۔ میرے والد فوت ہوئے مجھے قبر میں اتارنے نہیں دیا گیا میرے بھائی شہباز شریف سمیت کسی کو والد کی وفات کے موقع پر پاکستان نہیں آنے دیا گیا میری والدہ اور بھائی کو نہیں آنے دیا گیا ہم نے پاکستان کےلئے بہت قربانیاں دی ہیں۔ نواز شریف نے پرویز مشرف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ جس نے میرے ساتھ ظلم کئے اس کے ساتھ آج کیا ہورہا ہے تمہارا حشر پوری دنیا دیکھ رہی ہے کس طرح رسوا ہورہے ہو تم بھی عدالتیں بھگت رہے ہوں انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف کو مخاطلب کرتے ہوئے کہاکہ تم نے ملک کا آئین توڑا ¾ پارلیمنٹ کو توڑا ¾ ججز کو گرفتار کیا ¾ ججز کے بچوں کو گرفتار کیا نواز شریف ذاتی زیاتیاں اور ظلم معاف کرسکتا ہے قومی جرائم معاف نہیں کرسکتے انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ سے ڈرو جو کروگے ایسا بھروگے یہ مکافات عمل ہے۔ لوڈشیڈنگ نے عوام کی مت مار دی اس موقع پر نواز شریف نے کہاکہ عوام سے پوچھا کتنے گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے جس پر عوام نے ہاتھ کھڑے کر کے کہا کہ 20¾ 20گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...