لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے پی پی153سے امیدوارپنجاب اسمبلی رمضان صدیق بھٹی نے کوٹ لکھپت، بہارکالونی اورگلشن کالونی میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قیادت نے پاکستان کوایٹمی طاقت بنایا جبکہ زرداریوں اورحواریوں نے اپنے بنک اکاﺅنٹ بھرنے کیلئے ایٹمی پاکستان کوبھکاری بنادیا۔ تیر اور بلے کے مابین خفیہ گٹھ جوڑ کوئی تعجب کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اندھیروں سے نجات کیلئے زرداریوںاورمداریوں کی شکست فاش ناگزیر ہے ورنہ وہ ملک وقوم کوایک ایک پائی کامختاج کردیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کیخلاف صدرزرداری کی کردارکشی کرنے کا پروپیگنڈا جھوٹ کا پلندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدرزرداری کی بدنامی کے پیچھے ان کی ریکارڈ بدعنوانی کارفرما ہے، ہمارے پاس اتنافارغ وقت نہیں جو صدر زرداری کی کردارکشی کیلئے صرف کر دیں۔