لاہور (خصوصی نامہ نگار) الیکشن ملتوی کرنے کے نتائج انتہائی تباہ کن ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار دینی سیاسی شخصیات نے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے بار بار الیکشن التواءکی تجویز پر ردعمل میں کیا۔ جمعیت علماءپاکستان کے سیکرٹری جنرل قاری زوار بہادر نے کہا کہ الیکشن ملتوی کرنے سے جمہوری اور سیاسی عمل شدید متاثر ہو گا۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ انتخابات کے التواءکی بار بار تجاویز انتہائی خطرناک ہیں۔ جے یو آئی کے مرکزی ترجمان مولانا امجد خان نے کہا کہ ایسا ہوا تو ملک شدید بحران کی لپیٹ میں آجائے گا۔ جماعت اسلامی لاہور کے امیر میاں مقصود احمد نے کہا کہ حکومت امیدواروں کا تحفظ کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کرے۔ مرکزی جمعیت علماءپاکستان کے صوبائی صدر مفتی محمد اقبال چشتی نے کہا کہ اگر بینظیر بھٹو کے قتل کے بعد الیکشن ہو سکتے ہیں تو اب کیوں نہیں ہو سکتے۔ دریں اثناءمرکزی جمعیت اہلحدیث کے ناظم مرکزی سیکرٹریٹ ممتاز سکالر صاحبزادہ بابر فاروق رحیمی نے کہا کہ انتخابات کا بروقت انعقاد یقینی بنایا جائے۔
”متحدہ کی تجاویز خطرناک ہیں‘ الیکشن ملتوی ہوئے تو نتائج تباہ کن ہونگے“
Apr 26, 2013